دبئی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی پاکستان بزنس کو نسل کے عہدیداران سے ملاقات
اجلاس میں سفیر پاکستان فیصل ترمذی ، قونصل جنرل حسین محمد ، پریس قونصلر محمد صالح کمرشل قونصلر علی زیب اور بزنس کونسل دبئی کے ڈائریکٹران کی شرکت
دبئی(حافظ زاہد علی )دبئی میں بزنس کونسل سے ملاقات، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا پاکستان کو خطے کا اقتصادی مرکز بنانے کا عزم۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی، جس میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر سفارتی حکام بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر کی طرف سے پاکستان قونصلیٹ دبئی اور پاکستانی سکولوں کی تعمیر نو کرانے کی یقین دہانی
کاروباری برادری کے ساتھ وفاقی وزیر کی یہ ملاقات پاکستان کی معیشت کو بلندیوں پر لے جانے کی عملی کاوش ہے۔ پی بی سی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ نے حالیہ اوورسیز کنونشن کے انعقاد پر حکومت پاکستان کو سراہا اور دبئی
میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔
استقبالیہ کا اہتمام پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر اور تتلہ گروپ کے چیئر مین افتخار علی تتلہ نے کیا
وفاقی وزیر احسن اقبال نے “اُڑان پاکستان” معاشی وژن پر روشنی ڈالی جس کا مقصد 2025 تک معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل، اور اصلاحات ہماری ترقی کی بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ، ٹیکنالوجی سے معیشت کی منتقلی، اور انسانی سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

تقریب میں بزنس کونسل کے چیئر مین شبیر مرچنٹ اور دیگر مہمانوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
انہوں نے ترسیلات زر میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے دبئی میں قونصل خانے کی سہولیات میں بہتری اور کمیونٹی اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کا عندیہ دیا۔ملاقات کے اختتام پر وزیر منصوبہ بندی نے پاکستانی کاروباری برادری سے تجاویز طلب کیں تاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی روابط کو مزید ۔تقویت دی جا سکے پاکستان بزنس قونصل اجلاس کے میزبان تتلہ گروپ کے چیئرمین افتخار تتلہ تھے

جسمیں سفیر پاکستان فیصل ترمذی قونصل جنرل حسین محمد اور پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر ان اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا میزبان ڈائریکٹر بزنس کونسل افتخار تتلہ نے مہمان شرکا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔




