چیمپئنز ٹرافی کے 15 رکنی سکواڈ کاجس طریقہ سے اعلان کیا گیا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سابق کرکٹر عاقب جاوید نے پھر سب کو حیران کر دیا ہے ، سکواڈکی سب سے حیران کن بات فہیم اشرف خوشدل شاہ کی واپسی ہے ۔
کرکٹر فہیم اشرف کی واپسی سے لگ رہا ہے کہ ان کی سلیکشن کے پیچھے تگڑی سفارش ہے ، پھول نگر پنجاب کے سیاسی خاندان جو مسلم لیگ ن کے انتہائی قریب اور حصہ ہیں یو ں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی وجہ سے فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے ٹیم کے انتخاب پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس کی کافی دھوم مچی ہوئی ہے اس پیغام کے ذریعے سے میڈیا کو بریف کیا گیا ہے ۔
خوشدل شاہ کی واپسی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں یوں لگتا ہے کہ انہیں کسی کی سفارش پرٹیم میں جگہ ملی ہے یا کپتان محمد رضوان کی پاور کام آرہی ہے ۔
صرف ایک ریگولر اوپنر فخر زمان اور ایک سپنر ابرار احمد کے انتخاب پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے، شان مسعود کو کس نے نہیں رکھا امام الحق کی راہ میں کون رکاوٹ تھا یہ بھی اہم سوال ہیں ،شان مسعودیا امام الحق دوسرے ریگولر اوپنر ہوسکتے تھے ۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال کپتان محمد رضوان ہر قیمت پر خوشدل شاہ کو ٹیم میں رکھنا چاہتے تھے ، بقول سلیکٹر اسد شفیق کے حالات کے مطابق سعود شکیل یا بابر اعظم میں سے کوئی ایک فخر زمان کے ساتھ اوپن کر سکتاہے ۔
ہیڈ کوچ اور سابق کرکٹر عاقب جاوید نے پچھلے کچھ عرصے سے میرٹ کی بالا دستی قائم کی ہے ان کے ہمراہ اسد شفیق اور اظہر علی نے بھی کئی درست فیصلے کئے ہیں مگر چیمپنئر ٹرافی جیسے اہم ترین ایونٹ میں ان کے سابق اچھے فیصلوں کی جھلک قدرے کم دکھائی دے رہی ہے ۔
فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی واپسی بتاتی ہے کہ کافی عرصہ سے سرگرم مافیا کامیاب ہو گیا ہے ، پاکستان اور یو اے ای کی سپن ٹریک پر عاقب جاوید اپنا ہی فارمولا بھول گئے اور صرف ریگولر سپنر ابرار احمد کوٹیم میں شامل کیا ہے ۔
کرکٹ ناقدین کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی جگہ سفیان مقیم اور خوشدل شاہ کی جگہ شان مسعود یا امام الحق کو ہونا چاہے تھا ، چار فاسٹ بولرزشاہین آفریدی ، حارث رئوف ، نسیم شاہ ، محمد حسنین کا کافی اچھا کمبی نیشن ہے ۔
بلے بازوں میں بابر اعظم ، سعود شکیل ، طیب طاہر ،سلمان علی آغا ،رضوان، عثمان خان، فخر زمان پر بہت بھاری ذمہ داری ہے ، اب پاکستان اور عرب امارت کے سلو سپن ٹریک پر ایک ریگولر سپنر ابرار احمد ہے انکے ساتھ پارٹ ٹائم سپنر سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ ہوں گے۔
عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی نے اس بار مایوس کیا ان میں سے کوئی بھی براہ راست پریس کانفرنس کے ذریعے چیمپئنر ٹرافی کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کرنے کی جرات نہ کر سکا۔
یوں محسوس ہوتا ہے شاید ان میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کے انتخاب کا دفاع کرنے کی ہمت نہ تھی ۔
اہم اعلان
حسنین جمیل عرصہ 18 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں پاکستان کے صف اول کے اخبارات ، روزنامہ دنیا ،خبریں ، پاکستان ، آج کل کے ساتھ بطور رپورٹر ، فیچررائٹر ،کالم نویس کام کرتے رہے ہیں ، ہفت روزہ ہم شہری ، سائبان ، میں فیچررائٹر رہے ،ریڈیو پاکستان لاہور ،ایف ایم ریڈیو 103 میں بھی بطور تجزیہ کار ،مبصر ، میزبان کے طور پر کام کیا ، ڈیجیٹل میڈیا سخن ،لیڈر ویب ٹی وی سےبطوراینکر پرسن وابستہ رہے ، آج کل برطانیہ میں مقیم ہیں اور نیا دور ویب سائٹ کے ساتھ بطور بلاگر کالم نگار وابستہ ہیں ، نیوز جنکشن سے وی لاگ کرتے ہیں،افسانہ نگار بھی ہیں ، 3 کتابوں ، کون لوگ ،امرتسر 30 کلومیٹر ہجرت ، شائع ہو چکی ہیں،انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور کے 3 سال جنرل سیکرٹری، لاہور پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے دو سال رکن رہے اب سی این این اردوڈاٹ کام میں بھی قارئین وناظرین ان کی موثر تحریریں ،کالم،تجزیئے اور خبریں ملاحظہ کرسکیں گے۔
نوٹ:سی این این اردوڈاٹ کام کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔



