انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارتی لڑاکاطیارہ گرکر تباہ،ایک پائلٹ زخمی دوسرا لاپتہ

نئی دہلی:(ویب ڈیسک )بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیگوار گر کر تباہ ہو گیا، جبکہ ایک پائلٹ زخمی اور دوسرا لاپتا ہو گیا جبکہ جیگوار طیارے کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات کے جام نگر میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد کی ویڈیو میں ملبہ جلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

لڑاکا طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ لاپتا ہے، ڈسٹرکٹ ایس پی پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ کریش لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، پولیس اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر لاپتا پائلٹ کی تلاش شروع کر دی۔

مقامی لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے جبکہ ویڈیو میں زخمی پائلٹ کو زمین پر پڑا دیکھا جا سکتا ہے، تاہم حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔

حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی مقامی افراد زخمی نہیں ہوا، مزید کہا کہ طیارہ کھلے میدان میں گرنے کی وجہ سے بڑے حادثے سے بچ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بھی ہریانہ کے قریب ایک جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس کی وجہ فنی خرابی بتائی گئی تھی، پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے سے پہلے طیارے کو آبادی والے علاقوں سے دور لے جانے میں کامیاب رہا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button