انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارت: آتشزدگی کی افواہ، ایک ٹرین سے اترتے مسافروں کو دوسری نے کچل ڈالا، 12ہلاک

مبئی(صباح نیوز) بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے نتیجے میں 12مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مہارشٹرا کے جل گائوں میں ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ پر مسافر خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور متعدد نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی۔

متاثرہ ٹرین سے اترنے والے مسافر پٹڑی کو پار کر کے دوسری ٹرین میں بیٹھنے کے خواہشمند تھے مگر زندگی نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور ٹرین نے متعدد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے

متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،جلگاں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیشور ریڈی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button