انٹر نیشنلتازہ ترین
متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں 9چھٹیوں کا اعلان
ابو ظہبی (حافظ زاہد علی سے )متحدہ عرب امارات میں رمضان سے قبل ہی اسکولوں میں طلبا اور عملے کو 9 دن کی چھٹیاں مل گئیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں ’مڈٹرم بریک‘ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 10 سے اور اختتام 14 فروری کو ہوگا۔
یہ تعطیلات تو محض 4 دن کی ہیں لیکن مجموعی پر ایک ساتھ 9 چھٹیاں مل جائیں گی کیوں اس میں دو بار دو دو ہفتہ وار چھٹیاں ساتھ مل رہی ہیں۔
8 فروری اور 9 فروری کو اسکول میں ہفتہ وار چھٹی ہوگی جب کہ 10 فروری پیر سے 14 فروری جمعے تک مڈ ٹرم چھٹیاں ہوں گی جب کہ 15 اور 16 فروری کو بھی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔
اس طرح اسکول 8 فروری سے 16 فروری تک بند رہیں گے۔



