پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور ہائیکورٹ: ون وے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ کی تجویز

جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات ، جواب طلب،مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

لاہور (بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس میں 7 مارچ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ٹریفک ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کی تجویز دیدی،عدالت نے میچز کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات کی تعریف کرتے ہوئےلاہور کے 18 مقامات پر ٹریفک جام ختم کرنے کے پلان بارے بھی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ٹریفک وارڈنز کو ہیلتھ الاؤنس دینےکا پراسس تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے حکم دیا وارڈنز کاسروس سٹرکچر جلد بنایا جائے، عدالت نے واسا سے لاہور میں گندے نالوں کو انڈرگراؤنڈ کرنے کے حکم بارے رپورٹ طلب کرلی جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے پارکنگ سٹینڈ بنانے کی ہدایت کر دی۔

پی ایچ اے نے لاہور میں ساڑھے تین لاکھ درخت لگانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں بتایا گیا لاہور میں مزید ساڑھے تین لاکھ درخت لگائے جائیں گے، عدالت نے سکولوں کے اوقات کار کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پلان طلب کرلیا جبکہ ٹریفک وارڈنز کی ورکنگ سروسز بہتر کرنے کے حوالے سے ہوم اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کو جلد فیصلہ کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔

ممبرماحولیاتی کمیشن نے بتایا کالج کے باہر ڈراپ لائن مناسب نہ ہونے پر کینئرڈ کالج کو نوٹس جاری کیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئےسروس لائن کو ون وے نہ کرنے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو دس ہزارجرمانہ ہونا چاہیے، مناسب ٹریفک انجینئرنگ سے مسائل پرقابو پایا جا سکتا ہے۔

ایل اڈے کو اپنے انجینئرزکو ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینی چاہئیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس وحید خان نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم وقار یونس کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button