انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینصحت

ترکیہ کے ہسپتال کا بانجھ پن،تھیلیسیمیا،لیورٹرانسپلانٹ کے مریضوں کیلئے علاج کی سہولیات کا اعلان

آرگن ٹرانسپلانٹ، کینسر، روبوٹک سرجری اورانٹرنیشنل مریضوں کے لیے مکمل سپورٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا:محمد علی شیراز

لاہور :(ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں بانجھ پن ‘ تھیلیسیمیااورلیورٹرانسپلانٹ کی صورتحال دیکھتے ہوئے میموریل ہسپتال گروپ ترکی پاکستانی مریضوں کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسرڈاکٹر بیت الٹاول بون میروٹرانسپلانٹ ‘ پروفیسر ڈاکٹر ایبروبانجھ پنinfertility‘پروفیسر ڈاکٹر گرکان ازترک لیور ٹرانسپلاٹ میموریل ہسپتال ترکی کے پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے انٹرنیشنل مارکیٹنگ اور بزنس ڈیولپمنٹ کے سربراہ محمد علی شیرازنے پاک ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹومیاں عزیز الرحمن کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان برادراسلامی ملک ہے ہم یہاں کے مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر علاج فراہم کرینگے پاکستان کے پاک ہسپتال میں دروزہ میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کو معائنہ کیا اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی یہ کیمپ مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں ۔

محمد علی شیرازنے کہاکہ میموریل ہسپتال گروپ ترکی کا ایک ممتاز طبی ادارہ ہے جو 12 جدید ترین ہسپتالوں پر مشتمل ہے۔جن میں JCI سے منظور شدہ A+ معیار کے اسپتال شامل ہیں یہ گروپ اب تک 290,000 مربع میٹر پر پھیلا انفراسٹرکچر، 1,800 بستروں، 80 آپریشن تھیٹرز اور 450 آئی سی یو یونٹس کے ساتھ۔سالانہ 3 ملین مریضوں کا علاج اور 90,000 سے زائد سرجریاں کرتاہے دنیا بھر سے 120,000 سے زائد انٹرنیشنل مریضوں کا علاج ہر سال۔تخصیصی شعبہ جات جیسے آرگن ٹرانسپلانٹ، کینسر، بانجھ پن، روبوٹک سرجری اورانٹرنیشنل مریضوں کے لیے مکمل سپورٹ سسٹم، جس میں سفری سہولیات، زبان کی خدمات اور علاج کی رہنمائی شامل ہے۔ یہ گروپ عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button