انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ریاض: عالمی وزرا پینل، پاکستان کے معدنی وژن کی بھرپور پذیرائی

علی پرویز ملک کی سعودی وزیرِ توانائی سے ملاقات سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو

ریاض (ویب ڈیسک) علی پرویز ملک کی سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات، پاکستانی معدنی شعبے کی ریاض میں زبردست پذیرائی۔ ملاقات کے دوران سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی تعاون کو بڑھانے اور نالج ایکسچینج پر کام کریں گے۔
علی پرویز ملک کی سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معدنی و توانائی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کے معدنی وسائل کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات کے میدان میں ابھرتی ہوئی عالمی منزل بن رہا ہے۔
عالمی وزرا کے پینل میں پاکستان کے معدنی وژن کو بھرپور پذیرائی ملی، علی پرویز ملک نے انٹرنیشنل انرجی فورم، میٹسو کارپوریشن اور سعودی ایکزم بینک کی ٹیم سے اہم ملاقاتیں کی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستانی معدنیات اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع ہیں، حکومت پاکستان معدنی شعبے میں ضوابط آسان بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک صرف منصوبہ نہیں، پاکستان میں کان کنی کا نیا معیار ہے، علی پرویز ملک نے اپریل 2026ء میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم پر عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button