لاہور ( سلمان حسین) پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکائونٹ پہ جاری پیغام کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کی 3 تاریخ تک جاری رہے گی۔
پی ایس ایل کا گیارہواں سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا جس میں دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ بھی حصہ لیں گی۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی ہوگی جس کی تاریخ 11 فروری مقرر کی گئی ہے۔
نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔



