پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جی سی یو طالبہ زیادتی سمیت اہم کیسوں میں بڑی پیشرفت:محمدنوید

تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد، ایس پیز کی شرکت، قتل، اقدام قتل، اغواء،چیک ڈس آنرسمیت 42مقدمات زیر بحث،شہریوں کیلئے دروازے ہر وقت کھلے ہیں:ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور

لاہور:(سید ظہیر نقوی) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورمحمد نوید نے کہاہے کہ جی سی یوکی طالبہ سے مبینہ زیادتی ،اسلام پورہ میں سکول پر فائرنگ سمیت اہم کیسوں کی تفتیش میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورمحمد نوید نے نمائندہ سی این این ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ تمام کیسوں کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے کسی سے کوئی زیادتی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جزا وسزا کا عمل جاری ہے ،اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر شاباش جبکہ بری کارکردگی پر نوٹس جاری کرتے ہیں،
شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیحی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،فنانشل کرائم سمیت خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے،شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

دریں اثنا ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقادہوا جس میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویژنز کے ایس پیز نے شرکت کی ۔

بورڈ میں قتل، اقدام قتل، اغواء،چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت اور دھوکہ دہی کے 42مقدمات زیر بحث آئے،مدعی محمد اسلم قتل، آصف افتخار اور ذیشان یعقوب امانت میں خیانت جبکہ عمار حسین اور وسیم خان چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے۔

مدعیہ نجمہ بی بی، شازیہ بی بی اور ذکیہ بی بی اغواء، عمران مسیح چوری، رباب طارق اور لبنیٰ رشید دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا۔

بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے، رواں سال منعقدہ 13تبدیلی تفتیش بورڈز میں 490 کیسز کو سنا گیا،تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button