انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

سیاست کے ساتھ کام بھی ہونا چاہئے: نواز شریف

مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے،لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں : ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو

لندن:(ویب ڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے،لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے،لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا۔

نوازشریف نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں اور کام کو ووٹ ملتا ہے، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے، ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کئے تھے، ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے تھے، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button