پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

خان پور:ڈاکوئوں کا بستی پر حملہ ،3بھائیوں سمیت 4شہری جاں بحق

خان پور:(ویب ڈیسک)خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر ڈاکوؤں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رحیم یار خان پولیس کے مطابق بستی لاشاری پر انڈھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملے میں مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، مرنے والے تمام ہی معصوم شہری تھے۔

ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس کےلیےکام کرنے والے عثمان چانڈیو کا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔

ڈی پی او کے مطابق گنے کی فصل میں ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا ہے، رحیم یار خان پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button