لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عثمان انور نے ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیشِ نظر صوبے میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز گورنر پنجاب سلیم حیدر سے آئی جی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ پولیس عوام کیجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے، پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔
صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ آئی جی نے بھی کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام ترجیح ہے۔



