پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

ریسٹورنٹ،شادی ہالوں کی رجسٹریشن ،ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں گے:مریم نواز

2لاکھ تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا، کروڑوں آمدن والا نہیں، خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

لاہور:( سلمان حسین) پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی نے اجلاس کے دوران ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں، ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں،یہ نہیں ہوگا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔

علاوہ ازیں وزیراعلی مریم نوازشریف نے عید پر صفائی پر اطمینان کااظہار کیا، مریم نوازشریف نے صوبہ بھر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مثبت ردعمل ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو شاباش دی،وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں کلین اپ آپریشن عید کے تینوں روز جاری رہا۔

مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کی خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ وزیر اعلی ایکس پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عیدالاضحی پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے ہیں ۔

پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھائیں،گلی محلوں کی صفائی کی اور سڑکوں کو فنائل اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔وزیراعلی نے تاریخی صفائی آپریشن پر ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کوشاباش دی۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ برین ٹیومر ڈے پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے۔برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے۔برین ٹیومر نہ صرف مریض بلکہ اہلِ خانہ کے لیے بھی ایک کٹھن آزمائش بن جاتی ہیں۔ برین ٹیومر کی بروقت تشخیص اور علاج محفوظ زندگی کی ضمانت ہےخاموش بیماریوں کے خلاف عوامی شعور و آگاہی کی بیداری ہی اصل طاقت ہیں۔

نواز شریف کینسر ہسپتال کینسر اور ٹیومرز کے مریضوں کے لئے امید بنے گا۔ برین ٹیومر کے علاج کی کاوشیں کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

مزید برآں مریم نواز شریف نے لیہ / فتح پور کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیاہے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button