انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

حاجیوں کی 10جون سے وطن واپسی شروع

لاہور،(بیوروچیف)حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن کل 10جون بروزمنگل سے شروع ہوگا, ایک ماہ جاری رہنے والے فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن لایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق حاجیوں کی پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جو 11 جون کو رات 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

پہلی پرواز سے مختصر دورانیہ کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے جب کہ 11 جون کو 8 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔

حج پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی، یہ حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہوگا۔

حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔

سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 89 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جب کہ 23 ہزار 620 سے زائد پاکستانی نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل، سعودی حکام نے بتایا تھا کہ دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد زائرین کے لیے انتظامات کو بہتر بنانے اور مسلسل لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 40 مختلف حکومتی ادارے اور 2 لاکھ 50 ہزار سے افسران و اہلکار مختلف فرائض کے انجام دہی میں مصروف ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button