دریاؤں،ڈیم میں نہاتے2 بچوں سمیت8 افراد ڈوب کرجاں بحق
دریائے سندھ میں دو لڑکے،تربیلہ ڈیم میں دوبچے،صوابی میں دونوجوان ،جامشورو میں المنظر پل کے مقام پر کے بی فیڈر نہر میں نہاتے2 لڑکے ڈوب گئے
اٹک ،جامشورو:(ویب ڈیسک)عید کے موقع پرمختلف مقامات پردریاؤں،ڈیم میں نہاتے دو بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اٹک اور تورغر کے مقام پر دریائے سندھ میں 3 لڑکے نہانے کے دوران ڈوب گئے۔دو لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
ہری پور میں تربیلہ ڈیم پر نہاتے 4 بچے ڈوب گئے ، 2 بچوں کو مقامی افراد نے بچالیا جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد 2 بچوں کی لاشیں نکال لیں۔ جاں بحق بچوں کی شناخت احمد اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی۔سیرو تفریح کےلئے پشاور سے آئے دو پڑوسی نوجوان دوست 18 سالہ عابد اﷲ اور 15 سالہ زبیر صوابی ، جھنڈا روڈ پر واقع تفریحی مقام پر جھنڈا پیہور لیول کینال (سٹیفانہر)میں نہانے کے دوران تیز و تند اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، ریسیکیو کی غوطہ ٹیم نے بارہ گھنٹے آپریشن کے دوران پیر کی صبح دونوں لاشوں کو نکال لیا۔
جامشورو میں المنظر پل کے مقام پر کے بی فیڈر نہر میں نہاتے 4 نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو حکام نے 2 نوجوانوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔جاں بحق نوجوانوں میں 14 سال کا علی حیدر، 20 سال کا مدثر ولد سعید شامل ہے۔



