انٹر نیشنلتازہ ترین

سعودی عرب، پاکستان کے درمیان کسٹمز امور پر تعاون کا معاہدہ

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور سے متعلق تعاون کا معاہدہ ہوگیا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور کسٹمز اتھارٹی کے ڈپٹی وزیر انجینیر عبداللہ احمد نے دستخط کیے۔

دارالحکومت ریاض میں ریاض میں ہونے والی زکوٰۃ، ٹیکس و کسٹمز کانفرنس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارتی امور کو بہتر بنانے کے لیے کسٹمز و ادارتی معاملات کو آسان بنانا اور اس شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ کانفرنس میں 70سے زائد ورکشاپس اور مذاکراتی سیشنز ہوئے، جس میں 90کے قریب مقامی اور عالمی اداروں کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button