پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

سی سی ڈی کے لاہور،ساہیوال ،فیصل آباد میں مبینہ مقابلے، 2ملزم ہلاک، 2 گرفتار

ساہیوال اور فیصل آباد میں دو ملزم مارے گئے، 5فرار،لاہور میں مقابلے کے دوران 2 ملزم زخمی ہوئے، ہسپتال منتقل

لاہور:(بیوروچیف)نیو فیصل آباد روڈ بائی پاس چک 95 چھ آر کے قریب سی سی ڈی اور اشتہاری مجرموں میں مقابلے کے نتیجے میں ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ تین فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم رات کے آخری پہراشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے جا رہی تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر ہیڈ لائٹ بند کیے چار افراد جا رہے تھے جنہوں نے پولیس وین پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں ایک اشتہاری عمر دراز عرف عمری بھٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ دیگر ملزم فرار ہوگئے۔

ہلاک ملزم کی لاش کے پاس سے ایک غیرقانونی پستول اور موٹرسائیکل پڑا ملاجس کی چوری کا مقدمہ تھانہ فرید ٹاؤن میں گزشتہ روز ہی درج ہوا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ فیصل آباد میں تھانہ جڑانوالہ کے علاقے میں ون فائیو پر اطلاع ملی کہ تین مسلح ڈاکو واردات کر رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزموں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،فائرنگ رکنے پر چیکنگ کے دوران ایک نا معلوم ملزم زخمی حالت میں ملا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، اسے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا، ملزم کی شناخت کا عمل جا ری ہے۔

لاہور میں ہربنس پورہ میں سی سی ڈی نے موٹرسائیکل سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائر کھول دیا، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں دونوں ملزم راحیل اور علی حسن زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے طبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button