شارجہ چیمبر آف کامرس اور پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب
چیئرمین شارجہ چیمبر عبد اللہ سلطان العوسی ، قونصل جنرل پاکستان حسین محمد ، شارجہ چیمبر اور پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے عہدیداران کی شرکت
شارجہ (حافظ زاہد علی )شارجہ میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تاریخ رقم ہوگئی ، شارجہ حکومت کے چیمر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پہلی بار سرکاری طور پر پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے ساتھ اشتراک میں جشن آزادی پاکستان منایا پروقار تقریب ،، شارجہ میری ٹائم ،، ثقافتی مرکز میں منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی چہرمین شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبداللہ سلطان العویس ، قونصل جنرل پاکستان حسین محمد، ڈائریکٹر جنرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شارجہ محمد احمد امین العوضی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز الشامسی،ڈائریکٹر بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر فاطمہ المقرب،کمرشل قونصلر علی زیب خان، پاکستان بزنس کونسل شارجہ چیرمین ڈاکٹر ایس ایم طاہر، سید سلیم اختر ،سلمان وصال محمد ُعامر حسین ، علی رافع ،حاجی محمد یاسین، ظہیر احمد ، خاور حسین، راجہ سرفراز ، سید عزیز اللہ ،ندیم شاہد، سہیل خاور، سید آصف زمان ، محمد فاروق ، اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ھوا چہرمین شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبداللہ سلطان العویس نے پاکستانی بزنس کیمونٹی کو یوم آزادی پاکستان کی مبارک باد دی اور کہا آج کی تقریب سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان اور شارجہ کے درمیان دیرینہ پائیدار اور دوستانہ تعلقات دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کی بنیاد باہمی اعتماد قیادت کی دانشمندی، اور کاروباری برادریوں کی مشرکہ کوششوں پر قائم ہے۔

قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے کہا کہ 2023 اور 2024 کے مالی سال میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 9۔10 ارب امریکی ڈالر رھا، جو اقتصادی تعلق کی مضبوطی کا ثبوت ھے یہ تجارتی تعلقات سرمایہ کاری کی اسٹریٹجک راہ پر گامزن ھو چکے ھیں جس کا مظہر یواے ای کی جانب سے پاکستان میں قابل ترجیح شعبوں جدید توانائی ٹیکنالوجی اور زراعت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے یواے ای حکومت نے پاکستانیوں کے ویزہ میں نرمی کی ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستانی ان ارائوئل ویزہ پر متحدہ عرب امارات آئیں گے شارجہ حکومت اور شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شکریہ کہ شاندار اور پروقار تقریب کا اھتمام کیا چیرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ ڈاکٹر ایس ایم طاہر نے کہا کہ کونسل شارجہ چیمبر کے ساتھ مل کر تجارتی نمائشوں میں بھرپور شرکت کے ذریعے تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لئے پرعزم ھے جن میں خورفکان مینگو فیسٹیول، اور دیگر تقریبات شامل ہیں جو پاکستانی مصنوعات کو بھی مستحکم بناتی ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے تاریخی تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئیں میری ٹائم میوزیم کا دورہ بھیُ کروایا گیا میوزیم میں رکھی گئی یادگار اور ثقافت کے بارے میں تفاصیل سے آگاہُ کیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اس شاندار پیمانے پر پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے ساتھ مل کر جشن آزادی پاکستان منایا جو نہ دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ھے بلکہ پاکستان کیمونٹی کے لئے فخر کا باعث بھیہے جس کا کریڈٹ پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے عہدے داروں اور ڈائریکٹرز کو جاتا ھے پاکستان یواے ای دوستی زندہ باد




