کاروبار

شیئرز مارکیٹ میں انویسٹرز سرگرم ، سرمایہ 59.62ارب بڑھ گیا ،ڈالر مہنگا ، سونا سستا

لاہور، کراچی (ویب ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،400 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس92ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 92ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 59ارب روپیسے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ 57.23فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکاروبارکاآغاز تیزی کیساتھ ہوا ،بینکنگ ،توانائی،پیٹرولیم،سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹرز میں خریداری کے باعث انڈیکس 92ہزار 694پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا تاہم مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 499 پوائنٹس کااضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس92ہزار21پوائنٹس سے بڑھ کر 92ہزار520پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 97 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس28ہزار664پوائنٹس سے بڑھ کر 28ہزار761پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58ہزار529پوائنٹس سے بڑھ کر58ہزار870پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں59ارب62کروڑ15لاکھ12ہزار769روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم118کھرب16ارب49کروڑ2لاکھ64ہزار371روپے سے بڑھ کر118 کھرب 76 ارب11کروڑ17لاکھ77ہزار140روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو24ارب روپے مالیت کے67 کروڑ87لاکھ88ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو30ارب روپے مالیت کے 88کروڑ 91 لاکھ 66 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔ادھرفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278روپے پر جا پہنچی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر9پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر278.88روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد حیران کن کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ¿ 4630 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 65 ڈالر کم ہوکر 2762 ڈالر فی اونس ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button