انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

شہبازشریف کا پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،شہریوں کامزیدریلیف کا مطالبہ

لاہور:(بیوروچیف)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی جس کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہوگا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دریں اثنا شہریوں نے اقدام کو معمولی ریلیف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button