تازہ ترینفن اور فنکار

فلم ہاؤس فل 5کی شوٹنگ میں حادثہ، اکشے کمار کی آنکھ پر چوٹ لگ گئی

اداکار اس چوٹ کے بعد جلد سے جلد سیٹ پر واپس آنے کے لیے پُرعزم ہیں

ممبئی (ویب ڈیسک )مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو فلم ہاؤس فل 5کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ایک حادثہ پیش آیا، جس میں ان کی آنکھ پر چوٹ آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اکشے کمار شوٹنگ کے دوران ایک خطرناک اسٹنٹ کر رہے تھے، جب اچانک ایک چیز اڑتی ہوئی ان کی آنکھ میں جا لگی۔ حادثے کے فوراً بعد سیٹ پر ایک ماہر امراض چشم کو طلب کیا گیا، جنہوں نے ان کی آنکھ پر پٹی باندھی اور آرام کرنے کی ہدایت کی۔

حادثے کے باوجود، فلم کی شوٹنگ دیگر اداکاروں کے ساتھ جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق، اکشے کمار اس چوٹ کے بعد بھی جلد سے جلد سیٹ پر واپس آنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ فلم کی شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو۔

رپورٹس کے مطابق،ہاؤس فل 5 اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اور اکشے کمار اس فلم کی جلد ریلیز کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button