پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

لاہور،فیصل آباد،نارووال میں پولیس مقابلے،5ڈاکو ہلاک

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مبینہ ڈاکو عرفان، فیصل آباد میں عطا عرف اے ٹی اور حسین،نارووال میں محبوب اور ناظم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 2بھاگ نکلے

لاہور،فیصل آباد، نارووال(نمائندگان سی این این اردو) لاہور میں اقبال ٹاؤن کے علاقے کھاڑک موڑ پر سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران یر حراست ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزم عرفان کو نشاندہی کیلئے لے کر گئی، ملزم کےساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی اور وہ اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ ملزم عرفان ڈکیتی چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔

فیصل آباد میں کجلاروڈ پرسی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں شاہ گینگ کے 2 ڈاکوہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم ملزموں کی گرفتاری جا رہی تھی کہ 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی، اطلاع ملنے پر روشن والا پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزم مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عطا عرف اے ٹی اور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزم ریکارڈ یافتہ شاہ گینگ کے شوٹر تھے اور سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

نارووال میں بدوملہی کے علاقے میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2ڈاکو مارے گئے جبکہ 2فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس ٹیم اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرنے جا رہی تھی کہ نہر پر کھرکھر والی جھال کے قریب جھاڑیوں میں چھپے چار ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، بعد ازاں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا شکار ہو کر زخمی پڑے تھے جو کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت محبوب اور ناظم کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button