لاہور(بیوروچیف /سید ظہیر نقوی سے )تھانہ ساندہ شبلی ٹائون میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی، خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق شبلی ٹاؤن ساندہ کے گھر میں گلہ کاٹ کر جواں سالہ عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کاقتل کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں قتل کی افسوسناک واردات رات گئے بارہ سے تین بجے کے درمیان پیش آئی۔
مقتولہ گھر کی سب سے بالائی منزل پر رہائش پذیر تھی،نیچے کی منزل پر سسرال کا باقی خاندان رہائش پذیر ہے،شک کی بنیاد پر مقتولہ ردا کے شوہر شمشاد کو حراست میں لے لیا گیا۔
نولکھا کے علاقہ میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، بتایا گیا ہے کہ نولکھا آسٹریلیا مسجد کے قریب واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے 40سالہ احسن اقبال کی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیاپولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا
ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی چالیس سالہ متوفی احسن اقبال ولد محمد اکرم کا تعلق وزیر آباد سے ہے،ظاہری طور پر زہر خورانی کا شک ہے ،متوفی نے تین دن بعد بحرین روانہ ہونا تھاٹریول ایجنٹ کی دھوکہ دہی کے باعث متوفی بحرین روانہ نہ ہو سکامتوفی نے آخری کال میں اپنی بہن کو دلبرداشتہ ہو کر روداد سنائی اور خود کشی کا عندیہ دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق خاندان کو اطلاع دے دی گئی، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ٹریول ایجنٹ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔



