پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

لاہورسمیت کئی شہروں میں حادثات، 2خواتین سمیت 9جاں بحق

سرگودھا میں دو ٹرک الٹ گئے،دو خواتین سمیت3افراد جاں بحق، 7بچے زخمی، پنجاب یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے نانا جاں بحق، نواسی زخمی

لاہور،سرگودھا(بیوروچیف،نمائندگان) سرگودھا میں کانڈیوال روڈ پر اوور ٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7بچے شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مزدا ٹرک میں سوار پٹھان فیملی حسن ابدال جا رہی تھی جبکہ دوسرے مزدے پر جوس کے کارٹن لدے تھےزخمی بچوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں منتقل کر دیا گیا،جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ نازیہ بی بی اور 20 سالہ سمیرا کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 10 سالہ سلمان ،7 سالہ نعمان ، 13 سالہ یاسمین ،اور 12 سالہ سلیمان اور دیگر شامل ہیں۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں پنجاب یونیورسٹی کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے 66 سالہ موٹر سائیکل سوار سلیم حسین جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی نواسی زخمی ہو گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق سلیم حسین اپنی نواسی کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ میں ملتان روڈ پر کار کے ساتھ تصادم کے باعث موٹرسائیکل سوار 60سالہ شخص کلیم جاں بحق ہو گیا، متوفی رنگ محل لاہور کا رہائشی تھا۔

گلدشت ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں 55سالہ شہری جاں بحق ہو گیاتاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔میاں میر کالونی میں 50 سالہ حق نواز نے نامعلوم وجوہات پر پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔

اسلام پورہ میں 30 سالہ نوجوان نعمان ولد امتیاز کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، متوفی کی شناخت27 سالہ شہباز ولد عارف کے نام سے ہوئی جوبظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button