لاہور(سید ظہیر نقوی )پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے آئے امیدوارمقدمات درج کروابیٹھے،سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ڈیجیٹل ڈیوائس کی مددسے نقل کرنےوانے والاسابق پولیس ا ہلکاراورخاتون امیدوار سمیت 17افراد گرفتار کر لیے۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والے امیدواروں کو ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے نقل کروانے والے گروہ کو گرفتار کر کے خاتون امیدوار سمیت 17امیدواروں کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کروا دیا ۔
چنیوٹ پولیس کے سابق اہلکارعلی نے50ہزارسے5لاکھ میں ڈیوائس فروخت کی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ اہلکارڈیوائس کی مددسے امیدواروں کودوران ٹیسٹ مددفراہم کرتاتھا اور پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر امیدواروں سے رقم بٹورتا تھا۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ سمیت دیگریونٹس میں بھرتی سوفیصد میرٹ پر کی جا رہی ہے، چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ نے خبردار کرتے ہوئے کہا نوجوان نوسربازوں کے جھانسے میں آکر اپنا مستقبل خراب نہ کریں۔



