پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

لاہور پریس کلب میں شاعرہ میناجی کے اعزاز میں شام

لاہور(رپورٹ :شہزاد فراموش)لاہور پریس کلب کی آرٹ کلچر اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے زیر اہتمام ناروے میں مقیم پاکستانی نژاد شاعرہ، چار کتابوں کی مصنفہ میناجی کے اعزاز میں شام منائی گئی جس کی صدارت ممبر گورننگ باڈی و ایکٹ کمیٹی رانا شہزاد نے کی۔

انہوں نے کہا کہ میناجی عہد حاضر کی خوبصورت اور دلوں کو چھونے والے کلام کی حامل شاعرہ ہیں۔ان کے کلام میں معاشرے کا کرب اور اچھوتے موضوع پائے جاتے ہیں ان کا قلم معاشرے کے نئے موضوعات کا نباض ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب اور ایکٹ کمیٹی کے رکن عمران شیخ،مہمان اعزاز نیاز حسین لکھویرا،صحافی ارشد ورک اور گفتگو فورم کی روح رواں انیس احمد تھے جنہوں نے انہیں بہترین شاعرہ قرار دیا۔

نیاز لکھویرا نے کہا کہ ہمیں اب انکی پانچویں کتاب کا انتظار رہے گا۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد ساجد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔پروفیسر یونس بھٹی اور شاعرہ تسنیم تصدق نے میناجی کے فن کے حوالے سے مضامین پڑھے ۔

 

وقار احمد وقار نے ان پر لکھی نظم پڑھی۔ مہمان خصوصی مینا جی نے اپنے بارے میں گفتگو کی اور اپنی نئی نثری نظموں کی کتاب "برقِ فلک” سے اپنا کلام پیش کیا۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر صحافی سعید اختر نے سر انجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر صدر محفل رانا شہزاد ،مہمان اعزاز ارشد ورک، سینئر صحافی و ایکٹ کمیٹی کے ارکان سعیداختر اور شہزاد فراموش نے مینا جی کو پھول اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔

تقریب میں سینئر صحافی علامہ صدیق اظہر، لبنیٰ خان، اقبال ہارپر، حبیب چوہان، نواز طاہر،حارث مرغوب، جمال احمد ، طارق کامران، کرم داد بلوچ، فرخ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button