پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لگژری گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا 4 بھائیوں کا گروہ گرفتار

لاہور(بیوروچیف) پولیس نے ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں لگژری گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا 4 بھائیوں کا گروہ گرفتار کر لیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم رات کو گھروں کے باہر کھڑی مہنگی گاڑیوں کے ٹائر مع الائے رم جیک کے ذریعے اتار کر بھاگ جاتے تھے۔

پولیس نے فضیل، مہتشم، غضنفر اور غلام حسین کو گرفتار کر کے 39ٹائرز بھی برآمد کر لیے جبکہ چوری شدہ ٹائر خریدنے والے ڈیلرز کو بھی مختلف شہروں سے حراست میں لے لیا۔

یہ گینگ ٹائر فروخت کرنے کیلئے آن لائن ایپس کا استعمال کرتا تھا ۔ ملزم ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں جنہوں نے دوران تفتیش 40 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button