پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

مستونگ سے 220 کلو افیون برآمد ، لاہور میں 6 منشیات فروش گرفتار

کینال روڈ کے قریب مشکوک گاڑی سے کروڑوں مالیت کی 185 کلو چرس و افیون نکلی

لاہور ( بیوروچیف ) اے این ایف نے ملک گیر 5 کارروائیوں میں 5 کروڑ 66 لاکھ سے زائد مالیت کی 248.429 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لیے۔ سیالکوٹ میں سمبڑیال کے قریب 3 ملزمان سے 3.6 کلو چرس برآمد کی گئی، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 136 گرام ویڈ، مستونگ کے علاقے کانک سے 220 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔
شیخوپورہ میں موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 21.6 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون ، لاہور میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 313 گرام افیون، 380 گرام چرس، 1 عدد پستول بمعہ 2 میگزین اور ڈ ر ون برآمد کی گئی ۔ ساندہ پولیس نے منشیات فروش منیر یونس کو شبلی ٹان بازار سے گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 06 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔
ڈولفن ٹیم نے کینال روڈ کے قریب مشکوک گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 185 کلو چرس و افیوں برآمد کرلی گئی ۔ لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروش ندیم اصغر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1180 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ نواں کوٹ پولیس نے آئس کا نشہ فروخت کرنے والے 03 ملزمان طارق، عدیل بٹ، اور علی خاں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے ملزمان سے مجموعی طور پر 1500 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button