پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

فضا علی کا نیاگانا ’’مہندی والی رات‘‘ ریلیز کرنے کی تیاریاں

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیوگانا ” مہندی والی رات“ تیار ہوگیا جلد ریلیز کیا جائے گا ۔ ماڈلنگ اداکاری اور میزبانی کے ساتھ اپنی شاندار آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ فضا علی کا ایک اور شاہکار ویڈیو سونگ ” مہدی والی رات“ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

fiza ali-1

گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے اس گانے کی لانچنگ تقریب رواں ماہ منعقد کی جائے گی جس میں گلوکارہ فضا علی سمیت شوبز سے وابستہ شخصیات شریک ہونگی اس ویڈیو سونگ کو ہدایتکار عادل عسکری نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کا میوزک موسیقار تابو نے ترتیب دیا ہے۔

اس گانے کو شادی بیاہ کی منابت سے پاکستانی کلچر کو دکھاتے ہوئے عکسبند کیا گیا ہے اس سے قبل بھی گلوکارہ فضاعلی شادی بیاہ کے حوالے سے ویڈیو سونگ بناچکی ہے ان کا گانا ”سہرا“ جس کو لاکھوں افراد کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوچکی جو نہ صرف پاکستان بلکے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے

گلوکارہ فضا علی کے گانے ، مکھی،شالہ، چاندنی ، دور نہ جاں،رنگ رلیاں، رات، بے وفا، کو بھی خاصی مقبولیت مل چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button