پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
نارووال: تراویح پڑھتے فائرنگ ،3افراد جاں بحق
ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع،کینیڈا میں مقیم زمان نے بھائی عمران کو قتل کرایا،ایک شہری زخمی:آر پی اوطیب خفیظ چیمہ
نارووال (نمائندہ سی این این اردود ڈاٹ کام )نارووال کے علاقے حویلی انعام اللہ بٹ میں فائرنگ سے نماز تراویح پڑھتے 3افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین حویلی میں نماز تراویح ادا کر رہے تھے کہ ملزموں نے فائرنگ کر دی۔
ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا ہے کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان کے درمیان ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جس کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم زمان نے اپنے بھائی عمران کو قتل کروایا۔
مقتول عمران کے خلاف 8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران کو قتل کرنے والا وزیرستان کا رہائشی ہے۔
متنازعہ ویگن اڈا سیل ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزموں کو جلد گرفتارکر لیا جائےگا۔



