پاکستانتازہ ترینکاروبار

نان فائلرز کو ایک کروڑ مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت:تعمیراتی شعبہ کیلئے حکومتی ریلیف کی تجاویز تیار

پراپرٹی کے لین دین میں مجموعی طور پر 11سے 14فیصد ٹیکسز عائد ہیں، ٹاسک فورس کی دستاویز، تجاویز FBR کو ارسال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبہ کیلئے ریلیف کی تجاویز تیار کرلی گئیں جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھی ارسال کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تعمیراتی شعبہ کی بحالی کیلئے ٹاسک فورس نے تجاویز کو حتمی شکل دیدی۔

پراپرٹی فروخت میں ٹیکس 3سے کم کرکے 1.5فیصد، خریدنے پر شق 236میں عائد ٹیکس 3سے کم کرکے 0.5فیصد کرنے کی تجویز

ٹاسک فورس کی جانب سے تیار کی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف تعمیراتی شعبہ کی بحالی سے روزگار میں اضافہ چاہتے ہیں، نان فائلرز کو ایک کروڑ مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت ہوگی، پراپرٹی فروخت کرنے میں 236سی میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز ہے۔
دستاویز کے مطابق پراپرٹی فروخت میں 236سی کے تحت ٹیکس 3سے کم کرکے 1.5فیصد کرنے جبکہ پراپرٹی خریدنے پر شق 236میں عائد ٹیکس 3سے کم کرکے 0.5فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ٹاسک فورس کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی کے لین دین میں مجموعی طور پر 11سے 14فیصد ٹیکسز عائد ہیں، پراپرٹی کے لین دین مجموعی طور پر ٹیکسز 4سے 4.5فیصد تک کرنے کی تجویز ہے۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی کی خریداری میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی، سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت کیلئے نادرا سے آن لائن رجسٹرڈ ہونے کی سہولت دی جائیگی، فائلرز کیلئے 5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button