لاہور(بیوروچیف)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
نوانکوٹ میں عثمان کے گھر سے چور 1 کروڑ روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔غازی آباد میں یوسف سے 1لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون,نولکھا میں جاوید سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون۔
سندر میں سلطان سے1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,باغبانپورہ میں ہارون سے 1لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.مناواں اور شیرا کوٹ سے گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ گوالمنڈی اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔



