انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

نیشنل بینک آف پاکستان اور لاری ایکسچینج کے زیر اہتمام ابو ظہبی میں افطار بکس کی تقسیم

زر مبادلہ بھیجنے والے نیشنل بینک اور لاری ایکسچینج کی پروموشن کا فائدہ اٹھائیں ، راشد الاسلام

ابو ظہبی (حافظ زاہد علی)نیشنل بینک آف پاکستان اور لاری ایکسچینج کی جانب سے راحہ ویلیج ابو ظہبی میں محنت کشوں کو افطار بکس تقسیم کئے گئے اس موقع پر لاری ایکسچینج اور نیشنل بینک آف پاکستان کے عہدیداران نے شرکت کی افطار بکس تقسیم کرنے کی تقریب میں اہم شخصیات شریک تھیں۔

ہزاروں محنت کشوں میں افطاری بکس تقسیم کئے گئے ، رمضان المبارک میں افطار پیکج تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا

عہدیداران کی موجودگی میں محنت کشوں میں ہزاروں افطاری بکس تقسیم کئے گئے نیشنل بینک آف پاکستان کے ریمنٹس ہیڈ راشد الاسلام نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ برکتوں اور خیر کا مہینہ ہے اس بابرکت مہینے میں نیشنل بینک اور لاری ایکسچینج میگا پروموشن کررہے ہیں جس کے تحت پیسے بھیجنے والے افراد کو روزانہ ایک ہزار سے زائد قیمتی انعامات دیا جائیں گے۔

لاری ایکسچینج کی طرف سے ماہ رمضان میں میگا پروموشن کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی ایک لاکھ درہم میگا پرائز اور روزانہ ایک ہزار انعامات دیئے جائیں گے

اس کا میگا انعام ایک لاکھ درہم ہوگا ، نیشنل بینک آف پاکستان نے بھی اس بابرکت مہینے میں انعامات کی برسات کے عنوان سے ایک انعامی سکیم شروع کی ہے جس کے تحت 10لاکھ روپے کا میگا پرائز اور پچاس ہزار روپے کی 3انعامات اور قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔

لاری ایکسچینج کی طرف سے ماہ رمضان میں میگا پروموشن کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی ایک لاکھ درہم میگا پرائز اور روزانہ ایک ہزار انعامات دیئے جائیں گے

انہوں نے کہا لاری ایکسچینج کی 35کے قریب برانچز ہیں اور ان کے ریٹس بھی بہت اچھے ہیں پیسے بھیجنے کے ساتھ ساتھ دوسرا فائدہ اس سکیم کے تحت انعامات بھی ملیں گے اس موقع پر نیشنل بنک کے اسداللہ ملک بھی موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button