انٹر نیشنلتازہ ترین

نیوزی لینڈ : خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم ،بھارت مخالف نعرے

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کرایا گیا۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، ووٹ ڈالنے کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کے افراد آکلینڈ پہنچے، جس کے باعث ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔ اس موقع پر ووٹرز بہت پرجوش نظر آئے، انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور خالصتان کی آزادی کے عزم کا اظہار کیا۔ انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن نے بتایا کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ووٹرز سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا اور کہا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔منتظمین کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قبل ازیں کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں ریفرنڈم کرائے جا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button