پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب

لاہور( سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 سے 15 جون تک لارڈز میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو بے تابی سے ٹکٹوں کا انتظار ہے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین اب 31 آج جنوری سے ٹکٹ حاصل کر پائیں گے، رجسٹرڈ شائقین کے لیے ٹکٹس کی ونڈو 29 جنوری سے کھل گئی ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 69.44 کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا 63.73 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button