انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی دعویدار پاکستانی لڑکی کی ویڈیو دوبارہ وائرل

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کا دعویٰ کرنے والی پاکستانی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ خود کو نہ صرف امریکی سیاست دان کی بیٹی قرار دیتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی کرتی ہیں۔مذکورہ ویڈیو چندسال پرانی ہے تاہم امریکہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد لڑکی کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی۔ابتدائی طور پر پاکستانی لڑکی کی مذکورہ ویڈیو 2018 میں سامنے آئی تھی اور انہوں نے لاہور میں سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں خود کو امریکہ بھجوانے کی استدعا کی تھی اور کہا تھا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہیں۔اب مذکورہ لڑکی کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی جس میں وہ میڈیا سے بات کرنے کے دوران اپنا نام عمارہ جبکہ والدہ کا نام ایوانا بتاتی سنائی دیتی ہیں،عمارہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے والد ہیں اور وہ وقتا فوقتا ان کی والدہ سے ان کی خیریت بھی دریافت کرتے رہے ہیں۔لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لڑکی کو ذہنی مریضہ بھی قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button