ٹریفک حادثات : کانسٹیبل سمیت 5افراد جاں بحق،متعددزخمی
سرگودھا میں ٹرکوں میں تصادم سے موٹرسائیکل سوار کانسٹیبل امجد شہزاد، سوراب میں3 گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد دم توڑ گئے
سرگودھا، سوراب(نمائندگان سی این این اردوڈاٹ کام )ٹریفک حادثات کے دوران کانسٹیبل سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی ٹرک اڈا پردو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوارپولیس کانسٹیبل امجد شہزاد ساکن موچھ جان بحق اور تین افراد 28 سالہ جنید نواز ساکن مانسہرہ،20 سالہ احتشام ساکن چھدرو،28 سالہ ابوبکر ساکن چھدرو شدید زخمی ہو گے۔
سوراب کے ایریا میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے آنے والی فیلڈر اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی فیلڈر کے مابین خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا ساتھ ہی ساتھ اس دوران ٹوڈی کار بھی ایکسیڈنٹ کے زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں بچے اور خواتین شامل ہیں جنہیں فوری طور پر سیول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے ہے۔



