کراچی:(سلمان حسین )کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سہ فریقی سیریز کے میچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کی ۔
جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے پاکستانی بائولرز کی جم کر دھلائی کی ،پاکستا ن کو جیت کیلئے 353رنز کا ہدف دے دیا۔
سہ فریقی سیریز میں دونوں ٹیموں کے لئے مارو یا مرجاؤ کی صورتحال ہے، فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائےگی، پاکستانی ٹیم میں انجری کا شکار حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین میچ کھیلیں گے۔
کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئن سے قبل ہمارے پاس اچھا موقع ہے، نئی کنڈیشن اور نیا دن ہے، اچھی کرکٹ کھیلنا ہے ، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جو سیریز جیتی تھی وہ ماضی ہوگیا ہے، اس میچ کو جیت کر ہم مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جو ہم چیمپئنز ٹرافی میں لے کر جائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے پہلےکھیلنے کا موقع اچھا ہے، کلاسن کے آنےسے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، اس وکٹ پر فاسٹ بالر آسانی سے وکٹ نہیں لے پائیں گے۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں دونوں ٹیموں کے لیے مرو یا مارو کی صورتحال ہے، یہ میچ جیتنے والی ٹیم 14 فروری کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی۔
پاکستان نے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجری کا شکار حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین اور کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 78 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جنوبی افریقا کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔



