پاکستانتازہ ترینصحت

’آپریشن بنیان مرصوص‘کی کامیابی نے قومی جذبہ میں نئی روح پھونک دی:مریم نواز

ہیلتھ کیلئے موثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ، کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے گندم سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری

لاہور (سلمان حسین) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس کے آغاز میں شرکا کو ”آپریشن بنیان مرصوص“کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ”آپریشن بنیان مرصوص“کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی یکجہتی کے جذبہ کی نئی روح پھونک دی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سی ایم ایچ پہنچ گئیں ،بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔

محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا دنیا میں پاکستان کی عزت واحترام بڑھا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں مریضوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کے لئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی۔

21 ڈسٹرکٹ اور 15 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی تھیلیسیمیا سینٹر بنیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ کے لئے موثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور 800 مراکز صحت کی ری ویمپنگ 20- جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں صفائی اور سیکورٹی سروسز کی موثر نگرانی کا سسٹم وضح کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اگلے مالی سال کے مجوزہ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز ہیلتھ کلینک کے 71 اور پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے 75 پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔پنجاب بھرمیں ڈسپینسری، ایم سی ایل سینٹر کی بحالی، ایکوپمنٹ اور فرنیچر کی فراہمی کے پراجیکٹس پیش کیا گیا۔پنجاب میں آکسیجن سمیت دیگر ضروری گیسوں کی تیاری کا پراجیکٹ تیارکر لیا گیا۔ہسپتالوں میں جدید ترین آلات سے مزین ٹراما سینٹر قائم کرنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔

سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین میڈیکل مشینری آپریٹ کرنے کیلئے ٹرینڈ سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دیدی۔کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایاکہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔اجلاس کے شرکاء کو بتایاگیا کہ کاشتکاروں نے 36ارب روپے زرعی مداخل خریدنے کیلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی۔

کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22 ارب کے قرض واپس کردئیے۔کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا کرلیا۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ویٹ سپورٹ پروگرام کے لئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ لیاگیا۔ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کے لئے تجاویز پر غورکیاگیا۔زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیاگیا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل نرسز ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ نرس ہر معاشرے میں قابل احترام ہیں۔ہر معاشرہ بیمار اوربے بس لوگوں کی خدمت اورمعاونت کرنے والے نرسوں پر فخر کرتا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نرس بیماری، تکلیف اور بے بسی میں امید، حوصلے اور محبت کی صورت ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ نرسنگ صرف پیشہ نہیں مقدس فریضہ ہے جو سحر و شام انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے۔

نرسز نے کورونا سمیت ہر ایمرجنسی میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر قوم کی خدمت کی،ہم یہ قربانیاں کبھی نہیں بھول سکتے۔حکومت پنجاب نرسز کے وقار، سہولت، اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، لینگوئج کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں اوران کیلئے سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button