تازہ ترینسپورٹس

ٹینس سٹار کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا

دبئی میں میچ کےدوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانوپھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں

کولمبو(سی این این اردو ڈاٹ کام)برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو  کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایما کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس سٹار کا 4ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں  ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا، سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے لگالیا۔

کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کےدوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانوپھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں،ٹینس سٹار نے امپائرکوشکایت لگائی جس کے بعد ہراساں کرنیوالے شخص کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button