کوئٹہ ( ویب ڈیسک) سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کراچی میں انتقال کر گئے۔
ترجمان بگٹی ہائوس کے مطابق نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کا حتمی اعلان مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔



