پاکستانتازہ ترینصحت

پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے : مریم نواز

خون کا عطیہ دراصل کسی کیلئے زندگی کا تحفہ ہے،محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں: مریم نواز، پیغام

لاہور :(سلمان حسین) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پراپنے پیغام میں جان بچانے کے لئے رضا کارانہ بلڈڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا خون کا عطیہ دراصل کسی کے لئے زندگی کا تحفہ ہے۔ محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں۔

رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں بروقت صحتمند خون کی فراہمی کے لئے مربوط سسٹم واضح کیا گیا ہے۔

خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، جو کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔ پنجاب کو پاکستان کا پہلاباقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کرنے کا اعزازحاصل ہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ ممکن ہے۔ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند مریض کا رابطہ ڈونرسے ممکن ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ویمن ایمپاورمنٹ کیلئے پی آئی ٹی بی کے اختراعی وانقلابی پروگرام کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں -پنجاب کے ہر ضلع میں صنعت زارپلیٹ فارم ماڈرن سکلزٹریننگ سینٹرزکامربوط ڈیجیٹل اشتراک ہے۔ ”SheWins“پروگرام کے تحت خواتین کیلئے ای-کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور کانٹینٹ کریئیشن اوردیگر ٹریننگ جاری ہے۔

صنعت زار پلیٹ فارم کے ذریعے ہر ضلع میں ہنرمندخواتین کیلئے بھر پور مواقع،مارکیٹ تک رسائی بھی ممکن ہوئی ہے اور اسی طرح پنجاب بھر میں ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرزپریونیورسٹی طالبات کو ٹریننگ،قانونی رہنمائی اور لیڈرشپ کے مواقع میسرہوں گے۔

مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کی بیٹیوں کوجینے، سیکھنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے،پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔ٹیکنالوجی خواتین کومالی طور پر خود مختار بنانے کے لیے PITB کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button