پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرول صرف50پیسے،ڈیزل5.31روپے سستا

لاہور،(بیوروچیف)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے53 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگیا،پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔

حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اگرچہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر ہے، لیکن حکومت دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کرتی ہے جو عام طور پر عوام کو متاثر کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button