لاہور (بیوروچیف) سوئی سدرن نے گیس کو ایل پی جی بناکر بیچنے کے منصوبے کا اعتراف کرلیا ، صارفین کو گیس ملنے میں مزید کمی آجائیگی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سے معاہدہ کرنے جارہے ہیں جو گیس کو ایل پی جی میں کنورٹ کرکے بیچے گی تاہم اس سے مقامی صارفین کو گیس کی طلب میں مزید کمی واقع ہوگی۔
کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں جے جے وی ایل کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز پر چیئرمین اوگرا اور ڈیلرز کو بھی بلالیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سید مصطفی محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔



