پاکستانی سپنرز نے پوری آسٹریلوی ٹیم ڈھیر کردی،90رنز سے فتح،نیاریکارڈ قائم
لاہور:(سلمان حسین)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو شارٹ 27، کپتان مچل مارش 18، زیویئر بارٹلیٹ 10، جوش انگلس 5، ٹریوس ہیڈ 4، میتھیو کونمین 2، میٹ رینشا 2، کُوپر کونولی 1 جبکہ شان ایبٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
ایڈم زیمپا 3 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب خان نے 3، 3، عثمان طارق نے 2 اور محمد نواز اور صائم ایوب نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 198 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عثمان خان 53، صائم ایوب 23، صاحبزادہ فرحان 5 اور بابر اعظم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شاداب خان 28 اور محمد نواز 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا، کُوپر کونولی، میتھیو کونمین، شان ایبٹ اور زیویئر بارٹلیٹ نے 1، 1 وکٹ حاصل۔
پاکستانی اسپنرز نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تمام 10 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔
دوسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جانب سے پہلی مرتبہ ایک ٹی ٹوئنٹی کی تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی ہیں۔ ابرار احمد اور شاداب خان نے تین، تین عثمان طارق نے دو، صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز کے نام ہونے کا مجموعی طور پر 10واں اور فل ممبرز کے درمیان میچ کا صرف دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل فل ممبرز میں سے صرف بھارتی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا، بھارتی اسپنرز نے فلوریڈا میں 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں تمام 10 وکٹیں لی تھیں۔



