پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ڈنگہ میں سپورٹس سٹیڈیم کی تیاریاں،لاگت،تکمیل کی تاریخ سامنے آگئی

نوجوانوں کو سپورٹس سرگرمیوں کیلئے زبردست سہولت ملے گی:شافع حسین نے سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور :(ویب ڈیسک )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات کے علاقے ڈنگہ میں میجر اکرم شہید سپورٹس سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

سپورٹس سٹڈیم کی تعمیر کا کام 6ماہ میں مکمل ہوگا اور اس پر100ملین روپے لاگت آئے گی۔سپورٹس اسٹڈیم میں کرکٹ،فٹ بال،کبڈی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

 

صوبائی وزیر نے اہل علاقہ کو 4ایکڑ رقبے پر بننے والے سپورٹس اسپورٹس اسٹیڈیم کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیڈیم کی تکمیل سے نوجوانوں کو سپورٹس سرگرمیوں کیلئے زبردست سہولت ملے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کی لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، ہم خالی دعوے نہیں دن رات عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
چوہدری شافع حسین کا ڈنگہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔صوبائی وزیر کو بھگی میں بیٹھا کر سٹیڈیم لایا گیا۔سٹڈیم میں عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور فضا فلگ شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button