کامیابیوں کے 10سال مکمل،پاکستان میں مزید جدت لائیں گے: گلوئنگ سوفٹ ٹیکنالوجیز
سالگرہ کی شاندارتقریب، ٹیک ٹائٹنز پاکستان، آل اسٹارز ورلڈوائیڈ، پیور لاجکس، ارحم سافٹ، کوڈ ننجا، پیک سولوشنز کے سربراہان کی شرکت،آگے بڑھتے رہیں گے:سی ای اوتوصیف الرحمٰن،ولید نذیر
لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) گلوئنگ سوفٹ ٹیکنالوجیز نے کامیابیوں کے دس سال مکمل کرلئے۔ گلوئنگ سوفٹ ٹیکنالوجیز کے سی ای او توصیف الرحمٰن نے 10ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ سفر محض کامیابیوں کا نہیں بلکہ جدت، محنت اور ٹیم ورک کے جذبے کا عکاس ہے ہم آئندہ بھی ترقی، معیار اور نئی بلندیوں کے عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

مقامی مارکی میں گلوئنگ سوفٹ ٹیکنالوجیز کی سالگرہ کی تقریب میں پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کے نامور CEO، CTO اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے معزز مہمانوں میں ٹیک ٹائٹنز پاکستان، آل اسٹارز ورلڈوائیڈ، پیور لاجکس، ارحم سافٹ، کوڈ ننجا، پیک سولوشنز اور دیگر بڑی کمپنیوں کے سربراہان شامل تھے، جن کی موجودگی نے گلوئنگ سوفٹ کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں مضبوط مقام کی عکاسی کی۔

تقریب کے دوران ایچ آر اور اکاؤنٹس مینیجر ولید نذیر نے تمام معزز مہمانوں، پارٹنرز، اور ٹیم ممبرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلوئنگ سوفٹ کا ہر سنگ میل ہماری ٹیم کی لگن اور ہمارے پارٹنرز کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ ہم سب کے تعاون سے ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔
یہ شاندار تقریب نہ صرف ماضی کی کامیابیوں کا جشن ہے بلکہ مستقبل میں مزید ترقی اور جدت کے عزم کی تجدید بھی ہے۔



