پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

کراچی میں ایک اوروکیل،سسرالیوں کے ہاتھوں2بچوں کی ماں سمیت5 قتل

فائرنگ سے بنوں،اورکزئی میں 2افراد جاں بحق ہو گئے، بہاولپور میں چور نے سکیورٹی گارڈ کو مار دیا

کراچی،لاہور(نمائندگان سی این این اردو)سرگودھا میں شوہرنے ساس اور سسر کےساتھ مل کر مبینہ طور پر تشدد کر کے کے اپنی بیوی اور دو بچوں کی ماں 22 سالہ صفیہ کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کے باپ محمد رمضان نے بتایا کہ بیٹی کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی اور پھر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے محمد رمضان کی مدعیت میں تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ملک ناصر جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزموں نے وکیل کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا، مقتول کا کسی سے تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔ ادھر ماڑی پور گریکس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری جمیل بنگش سول ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ گلستان جوہر بھٹائی آباد میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد مقدم سومرو اور سجاد زخمی ہو گئے۔

نارووال کے قصبے دھبلی والا میں گھریلو ناچاقی پر بیوی ارم نے چھری سے حملہ کر کے شوہر ثاقب علی کو شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمہ فرار ہو گئی۔ پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور راہگیر سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ضلع اورکزئی کی اپرتحصیل کے علاقے ماموں زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل جبکہ دوسرے کو لاپتہ کر دیا۔ ورثا نے فیروز خیل میں مرکزی چوک پر میت رکھ کر15 گھنٹے احتجاج کیا۔پولیس حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔

بہاولپور میں چور واردات کے ارادے سے گھر میں گھسا اور مزاحمت کرنے پر خنجر سے سکیورٹی گارڈ ناظم کے چہرے اور گردن پر خنجر سے وار کیے جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں دکاندار کے قتل کے ملزم حیدرعلی نے خود تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی، پولیس کے مطابق دکاندار سوہنی نے حیدرعلی سے پانچ لاکھ روپے قرض لے رکھا تھا، واپسی کے مطالبے پر سوہنی دھمکی آمیز فون کالز کرواتاتھا،دھمکیاں ملنے پرحیدر علی طیش میں آیا اور سوہنی کو گولیاں ماردیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button