پاکستانتازہ ترین

اپنا گھر اسکیم کیلئے 204 ارب روپے منظور، 27 ارب کی فنانسنگ ہوچکی، وزیراعظم کو بریفنگ


وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اپنا گھر اسکیم کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

Flora& Fauna

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ عام آدمی کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کے غریب و متوسط طبقے کو اپنی چھت کے حصول کے لیے ’’وزیراعظم اپنا گھر اسکیم‘‘ کا اجراء کیا ہے، اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، سرکاری اور نجی بینک اپنا گھر اسکیم کو کامیاب کرنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کریں۔

 

 

اجلاس کو پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کی فناسنگ میں پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اپنا گھر اسکیم کی فنانسنگ کے لیے بینک اب تک 204 ارب روپے منظور کر چکے ہیں جبکہ 27 ارب روپے کی فنانسنگ کی جاچکی ہے، وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنا گھر اسکیم پر پیشرفت کا ہر ہفتے جائزہ لے رہے ہیں۔

 

اجلاس میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین، وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button